راولپنڈی میں فائرنگ کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق ، درجنوں زخمی




راولپنڈی میں بسنت غیر قانونی طور پر منائی گئی، ڈور پھرنے اور فائرنگ کے واقعات میں بچون سمیت 3 افراد جاں بحق اور 2 پولیس جوانوں سمیت 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔
راولپنڈی کے علاقے ڈھوک کھبہ میں نوجوان ارحم اور موہن پورہ میں لڑکی جاں بحق جب کہ نوجوان وقاص گلا دبانے سے جان کی بازی ہار گیا۔ پولیس کے مطابق تار کھنچنے سے 17 افراد زخمی ہوئے، ہوائی فائرنگ سے 9 افراد زخمی ہوئے، جب کہ چھت سے گرنے کے واقعات میں 40 کے قریب افراد زخمی ہوئے، پولیس نے 100 سے زائد مقدمات بھی درج کر لیے۔ 
دوسری جانب نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پتنگ بازی اور فائرنگ کے واقعات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر راولپنڈی سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ اس موقع پر ناقص کارکردگی دکھانے پر 2 ڈی ایس پیز اور 3 ایس ایچ اوز کو معطل کر دیا گیا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post