الگ الگ کپتان بنانے سے کیا ہو گا ؟ سابق کپتان اور کوچ مصباح الحق

 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے کہا کہ الگ الگ کپتان بنانے سے آپ بہت زیادہ چیزوں کو ہلا جلا دیں گے ، ہمارے الگ الگ کپتان کرنے سے مقابلہ بازی شروع ہو جاتی ہے اور الگ الگ کپتان کرنے سے ایک سیاسی ماحول بن جاتاہے اور چیزیں آسان نہیں رہتیں ۔

   مصباح الحق نے کہاہے کہ بابراعظم کو کمزور کیا جارہاہے ، جو کہ نہیں ہونا چاہیے ، جس طرح کی پریس کانفرنس اور سوالات ہور ہے ہیں، سب دیکھ رہے ہیں، اگر کوئی فیصلہ کرناہے تو سب مل کر کریں ،کھلاڑی ، سلیکشن کمیٹی اور بورڈ بیٹھیں اور آرام سے فیصلہ کر لیں، 

کسی اور وجہ سے آپ کسی پر پریشر ڈال دیں، پوری ٹیم دسٹرب ہو یہ نہیں ہونا چاہیے ، کرکٹ کی بہتری کیلئے مل کر فیصلے کریں، کرکٹ میرے بلڈ میں شامل ہے ، جہاں بھی ہوں کرکٹ دیکھتا رہتا ہوں ، کیا ہو رہاہے ، یہ سب جانتا ھون ، حال ہی میں تجربات کرنے سے پاکستان کرکٹ ٹیم کو نقصان ہواہے ، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں جو پرفارمنس رہی وہ سب کے سامنے ہے ،ٹیسٹ ٹیم بہت مشکل بنتی ہے ، آپ نے اس میں تبدیلیاں کر دیں ، ٹیسٹ ٹیم کی ڈویلپمنٹ آسان نہیں، پاکستان کو تو ٹیسٹ میچز بھی کم ملتے ہیں۔

مصباح الحق نے کہاہے کہ ٹیسٹ میں ہم آف ٹریک ہوئے ہیں، تبدیلیوں سے نتائج حاصل نہیں ہو سکتے، چار چار تبدیلیاں کریں تو اس سے بیٹنگ اور بولنگ میں یکسر تبدیل ہو جائے گی ۔ وائٹ بال کرکٹ میں پاکستان ٹیم بلا شبہ ایک طاقت کا نام ہے ، وائٹ بال کرکٹ میں پاکستان کے باولرز اور بیٹرز ٹاپ کے ہیں،

Post a Comment

Previous Post Next Post