سپریم کورٹ نے ماحولیاتی تبدیلی کو شہری علاقوں کیلئے بڑا چیلنج قرار دیدیا

 





پاکستان کی سپریم کورٹ نے رہائشی پلاٹوں کی تجارتی منتقلی سے متعلق ایک کیس میں شہری علاقوں کے لیے موسمیاتی تبدیلی کو ایک بڑا چیلنج قرار دیا ہے۔

رہائشی پلاٹوں کی کمرشل منتقلی کے کیس میں سپریم کورٹ نے سی ڈی اے کو منصوبہ بندی اور پالیسی سازی میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو مدنظر رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہری ترقی کی منصوبہ بندی میں موسمیاتی تبدیلی کو مدنظر رکھنا ضروری ہے۔

سپریم کورٹ کا مزید کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی شہریوں کو گھروں سے بھی محروم کر سکتی ہے، پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثر ہونے والا ملک ہے، اس لیے انفراسٹرکچر اتنا مضبوط ہونا چاہیے کہ وہ شدید بارشوں، سیلابوں اور زلزلوں کو برداشت کر سکے۔

سپریم کورٹ نے یہ بھی ریمارکس دیے کہ معیشت اور سیکیورٹی کا انحصار بنیادی ڈھانچے کے نظام پر ہے، اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پر آنکھیں بند کرنے سے بنیادی اقدار کو برقرار رکھنا ناممکن ہو جائے گا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post