کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش

 



کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے۔

بلدیہ ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد اور نارتھ کراچی میں بارش ہوئی، دو روز سے بارش کا پانی کورنگی کاز وے پر کھڑا ہے۔


ملک میں آج سے مون سون کا نیا سسٹم آنے کا امکان ہے۔

ناظم آباد نمبر 7 میں نہر بھر گئی، پانی جمع ہونے سے مین روڈ پر پانی رک گیا، ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

دوسری جانب مون سون بارشوں کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ موسمیات نے آج سے ملک میں مون سون ہواؤں کے نئے سسٹم کے داخلے کی وارننگ جاری کردی ہے۔

عید کے تینوں روز اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ ڈویژن اور کراچی اور بلوچستان سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post